Pages

Monday, April 8, 2019

بیرانی میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر شہری گھروں سے نکل آئے ٹائون کمیٹی آفس کے سامنے احتجاج مظاہرہ دھرنا روڈ بلاک

جام نواز علی(سانگھڑ نیوز)
  • بیرانی ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 میں چار سال سے پانی عدم فراہمی پر خواتین مرد بچوں سمیت ٹاؤن آفیس کے سامنے احتجاج ، ٹائر نظر آتش،چار گھنٹے روڈ بلاک،دھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے کسی آفیسر و منتخب نمائندوں نے آنے کی زحمت تک گوارہ نا کی۔ماہوار ستر لاکھ ٹاؤن میں آتے ہیں مگر یہ رقم عوامی مسائیل کے حل کرنے کے بجائے کوٹیشن بل بنا بنا کر خرد برد کی جارہی ہے مبینہ کرپشن کا الزام نیب سے کاروائی کا مطالبہ۔چار گھنٹے مظاہرہ میں گرمی کی شدت سے مظاہرین بے حال ہوگئے  ایس ایچ او بیرانی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر


تفصیل کے مطابق بیرانی ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 میں چار سال سے پانی عدم فراہمی پر خواتین مرد بچوں سمیت درجنوں افراد نے غلام علی شیدی،سندھ مری اتحاد جام نواز علی کے صدر غلام محمد مری،نعیم شیدی ودیگر نے ٹاؤن آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ٹائر نظر آتش و ریکاوٹیں گھڑی کرکے چار گھنٹے تک بیرانی ٹنڈو آدم روڈ  کو بلاک کر کے چار گھنٹے تک دھرنا دیا گیا ٹاؤن آفیسر و چیئرمین مظاہرین کو دیکھ کر آفیس کو تالے لگا کر رفو چکر ہوگئےمظاہرہ میں شامل خواتین  نے ٹاؤن عملہ کو آفس سے باہر نکال دیا عملے نے بھی مظاہرین کو دیکھتے ہوئےآفیس سے بھاگ کر جان چھڑائی۔مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے کسی آفیسر و منتخب نمائندوں نے آنے کی زحمت تک گوارہ نا کی۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چار سالوں سے ٹاؤن کے منتخب نمائندوں و افسران کی جانب سے دلاسے دیئے جاتے ہیں مگر ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں مظاہرین نے کہا ماہوار ستر لاکھ ٹاؤن میں آتے ہیں مگر یہ رقم عوامی مسائیل کے حل کرنے کے بجائے کوٹیشن بل بنا بنا کر خرد برد کی جارہی ہےمظاہرین نے مبینہ کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے نیب سے کاروائی کا مطالبہ بھی کیا چار گھنٹے مظاہرہ میں گرمی کی شدت سے مظاہرین بے حال ہوگئے 
ایس ایچ او بیرانی غلام نبی لاشاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرہوگئے۔

No comments:

Post a Comment